Friday, 27 November 2026, 10:34:22 am
 
پاکستان عمان کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے: وزیراعظم
November 27, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان عمان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔

وہ اسلام آباد میں سلطنت عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروصی سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے ان سے خیرسگالی ملاقات کی۔

وزیراعظم نے پاکستان اور عمان کے درمیان مشترکہ تاریخ، مذہب اور ثقافت پر مبنی دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی روابط اور ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دے کر موجودہ صلاحیت کو عملی نتائج میں تبدیل کرنا ضروری ہے۔

اس موقع پر عمان کے سفیر نے پاکستان کے ساتھ قریبی اور برادرانہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔