Friday, 27 November 2026, 01:49:29 am
 
وزیراعظم کا معاشی بہتری کے لیے جماعت اسلامی کی تجاویز پر کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان
November 26, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے ملکی معیشت کی بہتری کے لیے پیش کی گئی ٹھوس تجاویز کا جائزہ لینے اور ان پر عمل درآمد کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم نے اعتماد ظاہر کیا کہ کمیٹی کے قیام سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور ان تجاویز کو خلوص، عزم اور تیزی کے ساتھ عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ خلیجی جنگ شروع ہونے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک اضافے کے پیش نظر حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فوری طور پر ایک سو اٹھائیس ارب روپے کی بلا امتیاز سبسڈی کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے پیٹرولیم سبسڈی اقدامات سے تقریباً دس کروڑ افراد براہ راست اور بالواسطہ طور پر مستفید ہو رہے ہیں۔