نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے آج اسلام آباد میں پاکستان کی آئندہ دوطرفہ، سہ فریقی اور کثیرالجہتی مصروفیات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس کے دوران آئندہ نشستوں اور دوروں کی تیاریوں پر غور کیا گیا، جن میں پاکستان کی ترجیحات اور ٹھوس نتائج کے حصول پر زور دیا گیا۔
نائب وزیراعظم نے مجوزہ مصروفیات کے بارے میں رہنمائی فراہم کی اور متعلقہ ڈویژنز کو ضروری انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔