Thursday, 26 November 2026, 08:34:50 pm
 
پاکستان کو مقدس مذہبی مقامات کا مرکز ہونے پر فخر ہے: عطاء اللہ تارڑ
November 26, 2026

بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کے وفد نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے ملاقات کی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ ہمارے لئے خوشی اور فخر کی بات ہے کہ پاکستان میں مقدس مذہبی مقامات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود مقدس مقامات کی خدمت کے ساتھ ساتھ ہمیں یاتریوں کی میزبانی اور خدمت کا موقع بھی ملتا ہے۔

سکھ یاتریوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سکھ مذہب کی مقدس شخصیات سے منسوب اہم مقامات موجود ہیں۔

سکھ یاتریوں نے پاکستان میں پرتپاک استقبال، بہترین مہمان نوازی کو سراہا اور اسلام آباد کی خوبصورتی کی تعریف کی۔