Sunday, 08 November 2026, 01:19:10 pm
 
حکومت شعبہ صحت میں نمایاں بہتری لانے کے لیے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان
November 07, 2026

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ امجد حسین نے کہا ہے کہ حکومت علاقے کے شعبہ صحت میں نمایاں بہتری لانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے گلگت میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ محکمہ آئی ٹی کے تعاون سے علاقے کے بڑے ہسپتالوں میں خودکار نظام متعارف کرانے اور ڈیجیٹلائزیشن کا منصوبہ مکمل کیا جائے۔

وزیراعلیٰ نے نرسوں اور تکنیکی عملے کی تمام عارضی تعیناتیاں ختم کر کے انہیں صوبے کے بڑے ہسپتالوں میں تعینات کرنے اور ان کی حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔