وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے وفاقی حکومت کے تعاون سے ہیپاٹائٹس سی کی اسکریننگ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت کم از کم چھ لاکھ افراد کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
انہوں نے یہ اعلان اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات کے دوران کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس مہم میں تقریباً ساٹھ ہزار سرکاری ملازمین اور اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ کی اسکریننگ ہوگی۔