Saturday, 19 September 2026, 02:15:25 pm
 
آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان کے سات اہم مقامات پر فائیو جی کی آزمائشی سروسز فعال
September 19, 2026

سپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن نے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے سات اہم مقامات پر فائیو جی کی آزمائشی سروسز فعال کر دی ہیں۔

مزید بیس سائٹس رواں سال کے اختتام تک فعال کر دی جائیں گی، جس کے بعد فعال سائٹس کی مجموعی تعداد ستائیس ہو جائے گی۔

تیز رفتار فائیو جی ٹیکنالوجی کے نفاذ سے سیاحت، تعلیم، صحت، کاروبار اور عوامی خدمات کی فراہمی سمیت مختلف شعبوں میں نئے مواقع پیدا ہوں گے اور ترقی کو فروغ ملے گا۔