Thursday, 12 November 2026, 06:26:55 pm
 
وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
November 12, 2026

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں گلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی مجموعی ترقی اور امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔