Saturday, 10 October 2026, 07:17:07 am
 
گلگت بلتستان اسمبلی نے 218 ارب روپے سے زائد کے بجٹ کی منظوری دے دی
September 19, 2026

گلگت بلتستان اسمبلی نے رواں مالی سال کے لیے دو سو اٹھارہ ارب روپے سے زائد کے بجٹ کی منظوری دی ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ امجد حسین نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں صحت، تعلیم اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے خاطر خواہ فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اور اپوزیشن اراکین دونوں کے لیے یکساں فنڈز بھی مختص کیے گئے ہیں، جس سے وہ اپنے حلقوں میں ترقیاتی منصوبے شروع کر سکیں گے۔