پاک فوج نے استور سے سکردوتک 66 کلومیٹرطویل روڈ ٹریک کی تعمیر مکمل کرلی ہے۔
اس نئے روڈ ٹریک کی تعمیرسے استوراورسکردو کے درمیان طویل سفرکم ہوکرمحض چند گھنٹوں کارہ گیا ہے اور گلتری (Gultari) کی پھوٹاکس (Phoota Khas) وادی کے8 دیہات کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز سے براہِ راست رابطہ بھی بحال ہوگیا ہے۔
نئے روڈ ٹریک سے استور اور سکردو کے درمیان مقامی تجارت، زراعت اور لائیو اسٹاک کی نقل و حمل کو فروغ ملے گا۔