Thursday, 08 October 2026, 03:40:30 am
 
خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا،وزیراعظم
October 07, 2026

وفاقی وزیر امورِ کشمیر و  گلگت بلتستان امیر مقام نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ خیبر پختونخوا میں بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح ترقی ہو۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم خیبر پختونخوا کے عوام کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ آزاد جموں و کشمیر اور  گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود، ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر اور  گلگت بلتستان کی ترقی اور وہاں کے عوام کی خوشحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔