محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور بارہ
کراچی بیس
پشاور نو
کوئٹہ دو
گلگت منفی ایک
مری پانچ
اور مظفرآباد چھ ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں ، بارہ مولہ اور لیہہ میں موسم سرد اور خشک جبکہ جموں میں خشک رہنے کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، پلوامہ اور اننت ناگ ایک ڈگری سینٹی گریڈ، جموں گیارہ، لیہہ منفی پانچ جبکہ شوپیاں اور بارہ مولہ دو ڈگری سینٹی گریڈ۔