محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباد اور کوئٹہ چھ ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور چودہ
کراچی اکیس
پشاور اور مظفرآباد آٹھ
گلگت دو
اور مری چار ڈگری سینٹی گریڈ
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں موسم سرد اور خشک جبکہ جموں میں خشک رہنے کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر، پلوامہ، اننت ناگ اور بارہ مولہ میں دو ڈگری سینٹی گریڈ، جموں تیرہ، لیہہ منفی پانچ اور شوپیاں میں تین ڈگری سینٹی گریڈ۔