Tuesday, 24 November 2026, 07:15:26 pm
 
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے
November 24, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اورمظفرآباد سات ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور بارہ

کراچی اٹھارہ

پشاور نو

گلگت منفی ایک

کوئٹہ اور مری پانچ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سری نگر، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں ، بارہ مولہ اور لیہہ میں موسم سرد اور خشک جبکہ جموں میں خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سری نگر، پلوامہ اور بارہ مولہ میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ، جموں بارہ، لیہہ منفی چار جبکہ اننت ناگ اور شوپیاں میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ۔