Saturday, 21 November 2026, 02:11:56 am
 
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا
November 20, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔

تاہم، شمالی پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کاامکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور چودہ

کراچی بیس

پشاور دس

جبکہ مظفرآباد، کوئٹہ، گلگت اور مری ایک ڈگری سینٹی گریڈ ۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں موسم سرد اور خشک جبکہ جموں میں خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، بارہ مولہ اور پلوامہ میں دو ڈگری سینٹی گریڈ، اننت ناگ اور شوپیاں ایک، جموں تیرہ جبکہ لیہہ میں منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ۔