Thursday, 26 November 2026, 08:34:53 pm
 
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے
November 26, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد سات ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور تیرہ

کراچی بیس

پشاور نو

کوئٹہ چار

گلگت منفی ایک

مری پانچ

اور مظفرآباد چھ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سری نگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں موسم سرد اور خشک جبکہ جموں میں خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر تین ڈگری سینٹی گریڈ، جموں گیارہ، لیہہ منفی پانچ، پلوامہ اور اننت ناگ ایک جبکہ شوپیاں اور بارہ مولہ دو ڈگری سینٹی گریڈ۔