محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد دس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور پندرہ
کراچی انیس
پشاور گیارہ
کوئٹہ اور مری چھ
گلگت تین
اور مظفرآباد نو ڈگری سینٹی گریڈ
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور سرد جبکہ جموں میں خشک رہنے کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، اننت ناگ اور شوپیاں میں تین ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چودہ، لیہہ منفی پانچ جبکہ پلوامہ اور بارہ مولہ میں دو ڈگری سینٹی گریڈ۔