Thursday, 19 November 2026, 12:26:50 am
 
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کاامکان ہے
November 18, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کاامکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور پندرہ

کراچی انیس

پشاور اور مظفرآباد نو

کوئٹہ پانچ

گلگت دو

اور مری چھ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں موسم سرد اور خشک جبکہ جموں میں خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر اور شوپیاں میں چار ڈگری سینٹی گریڈ، جموں تیرہ، لیہہ منفی چار جبکہ پلوامہ، اننت ناگ اور بارہمولہ میں تین ڈگری سینٹی گریڈ ۔