Thursday, 19 November 2026, 11:34:52 am
 
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے
November 19, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت :

اسلام آباد سات ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور سولہ

کراچی چوبیس

پشاور اور مظفرآباد آٹھ

کوئٹہ چھ

گلگت صفر

اور مری پانچ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں موسم سرد اور خشک جبکہ جموں میں خشک رہنے کی توقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر، اننت ناگ اور شوپیاں میں چار ڈگری سینٹی گریڈ، جموں

سولہ، لیہہ منفی پانچ جبکہ پلوامہ اور بارہ مولہ میں پانچ ڈگری سینٹی گریڈ۔