Wednesday, 18 November 2026, 12:12:33 am
 
محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی
November 17, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت

اسلام آباد آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور سولہ

کراچی چوبیس

پشاور نو

کوئٹہ تین

گلگت ایک

مری چھ

اور مظفرآباد گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں موسم سرد اور خشک جبکہ جموں میں خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر، پلوامہ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں تین ڈگری سینٹی گریڈ، جموں تیرہ، لیہہ منفی چار اور اننت ناگ میں دو ڈگری سینٹی گریڈ۔