بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں بھارتی فوج نے ایک نوجوان کو شہید کر دیا ہے۔
نوجوان کو علاقے میں ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا۔
ادھر بھارتی فورسز کی جانب سے کولگام، شوپیاں اور کشتواڑ اضلاع میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی مودی حکومت کی پالیسی کے تسلسل میں قابض حکام نے ضلع کپواڑہ میں ایک اور کشمیری کی زرعی زمین ضبط کر لی ہے۔
دوسری جانب سری نگر میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور ”بھارتیہ نیائے سنہتا“ کے ظالمانہ قوانین کے تحت چھ کشمیریوں پر من گھڑت الزامات عائد کیے گئے ہیں۔