Wednesday, 28 October 2026, 02:07:53 pm
 
نائب وزیراعظم کا سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے کے لیے شفافیت اور احتساب پر زور
October 27, 2026

آڈٹ اوورسائٹ بورڈ کے قانون میں مجوزہ ترامیم کا جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔

اجلاس میں آڈٹ اور مالیاتی رپورٹنگ کے اعلیٰ معیار کو فروغ دینے کے لیے ضابطہ کار کے نظام کو مضبوط بنانے اور ادارہ جاتی کارکردگی بہتر بنانے پر غور کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوط بنانے اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینے میں شفافیت اور جوابدہی کی اہمیت پر زور دیا۔