Monday, 19 October 2026, 03:55:19 am
 
آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا: محکمہ موسمیات
October 18, 2026

File Photo

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کاامکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد چودہ ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور اکیس

کراچی اٹھائیس

پشاور اٹھارہ

کوئٹہ اور مری نو

گلگت دس

اور مظفرآباد چودہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طورپرابرآلود اورموسم خشک جبکہ لیہہ میں خشک اورسرد رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، پلوامہ اور بارہ مولہ میں سات ڈگری سینٹی گریڈ، اننت ناگ اور شوپیاں آٹھ، جموں سترہ اور لیہہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ۔