Wednesday, 28 October 2026, 02:09:36 pm
 
فیول ریلیف اسکیم میں توسیع کے لیے حکومت اور جماعت اسلامی کا کمیٹی بنانے پر اتفاق
October 27, 2026

حکومت اور جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی فیول ریلیف اسکیم کو وسعت دینے کی تجاویز کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بات وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ خان کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

احسن اقبال نے کہا کہ یہ اتفاق رائے وزیراعظم شہباز شریف اور جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی سربراہی میں وفد کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی چھ ارکان پر مشتمل ہوگی، جن میں حکومت اور جماعت اسلامی کے تین تین نمائندے شامل ہوں گے۔