نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے زیرِ صدارت پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے پروگرام کی رہبر کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔
اجلاس میں ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی مجموعی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور سماجی و اقتصادی ترقی کے یکساں مواقع یقینی بنانے کے لیے فنڈز کے استعمال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اسحاق ڈار نے ایس اے پی فنڈز کی منصفانہ اور یکساں تقسیم یقینی بنانے کے حکومت کے عزم پر زور دیا۔
انہوں نے اس پروگرام پر عملدرآمد کرنے والے تمام اداروں اور متعلقہ حکام کو شفافیت برقرار رکھنے، اعلیٰ معیار یقینی بنانے اور منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ متعلقہ آبادیوں کو بنیادی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی مؤثر فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔