Friday, 18 September 2026, 02:38:47 pm
 
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم زیادہ تر خشک رہے گا
September 18, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم زیادہ تر خشک رہے گا تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباداورمظفرآباد اکیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور پچیس

کراچی انتیس

پشاور تئیس

کوئٹہ انیس

گلگت چودہ

اورمری تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سری نگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سری نگر اور شوپیاں تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ، پلوامہ اور بارہ مولہ چودہ، لیہہ چار، اننت ناگ پندرہ اور جموں بائیس ڈگری سینٹی گریڈ۔