شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح کے سعودی کاروباری وفد نے پاکستان کا دورہ کیا۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے سعودی وفد کی اعلیٰ حکومتی عہدیداروں اور اہم کاروباری نمائندوں سے ملاقاتوں کیلئے بھرپورتعاون اورسہولت فراہم کی۔
ملاقاتوں میں توانائی، پیٹرولیم، نجکاری، صنعت، مواصلات اورشاہراہوں سمیت ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پرتوجہ دی گئی۔
سعودی وفد نے سرکاری اور نجی شعبے کے نمائندوں سے گورنمنٹ ٹوگورنمنٹ اور بزنس ٹوبزنس تعاون کے لائحہ عمل کے تحت سرمایہ کاری کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔