Thursday, 27 August 2026, 11:45:51 am
 
صدر، وزیراعظم کا نیپال میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار
August 27, 2026

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تبت کی سرحد کے قریب شمالی نیپال میں تباہ کن سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر نے ایکس پر اپنے پیغام میں سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور نیپال کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے ایکس پر اپنے الگ پیغام میں کہا کہ وہ نیپال کے ضلع رسووا اور دیگر متاثرہ علاقوں میں شدیدسیلاب کے باعث قیمتی انسانی زندگیوں کے نقصان اور بڑے پیمانے پر تباہی پر انتہائی غمزدہ ہیں۔