Thursday, 27 August 2026, 12:51:03 pm
 
چیئرمین سینیٹ کا بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے مقاصد کے حصول کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
August 27, 2026

سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے مقاصد کے حصول کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ کمبوڈیا میں دوسری بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے موقع پر انڈونیشیا کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر ڈاکٹر سلطان بختیار نجم الدین سے گفتگو کر رہے تھے۔

دونوں رہنماؤں نے کانفرنس کے ایجنڈے اور بین الپارلیمانی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

فریقین نے مشترکہ مسائل کے حل کیلئے قانون ساز قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے میں بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے کردار کو بھی سراہا۔