وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت پاکستان جدید بندرگاہوں اور وسیع سرمایہ کاری کے ذریعے عالمی تجارت اور لاجسٹکس کا مرکز بننے کی جانب گامزن ہے۔
وزیراعظم کے بحری اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت کراچی پورٹ، پورٹ قاسم اور گوادرپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔
بڑے بحری جہازوں کی آمد کیلئے نیویگیشن چینلز کی گہرائی بڑھانے کے ساتھ ہاربر کرافٹ اور کارگو ہینڈلنگ کی سہولیات کو جدید بنایا جا رہا ہے۔
پورٹ کمیونٹی سسٹم، ویب بیسڈ کسٹمز، فیس لیس کسٹمز، ریئل ٹائم کنٹینر ٹریکنگ اور چوبیس گھنٹے کسٹمز آپریشنز سے کارگو کلیئرنس تیز اور شفاف ہو رہی ہے۔