Thursday, 27 August 2026, 12:51:28 pm
 
وزیرداخلہ نے لاہور ایئرپورٹ پر امیگریشن کی توسیع شدہ سہولیات کا جائزہ لیا
August 27, 2026

وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور نئے توسیع شدہ امیگریشن ایریا کا جائزہ لیا۔

انہوں نے امیگریشن کے عمل کا مشاہدہ کیا اور مسافروں سے بات چیت کے دوران معلومات اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

انہوں نے ایف آئی اے حکام کو ہدایت کی کہ سفری دستاویزات کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ نامکمل سفری دستاویزات رکھنے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہ دی جائے۔