Thursday, 27 August 2026, 09:04:45 am
 
وزیراعظم کا نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس
August 26, 2026

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے نیپال کے ضلع راسووا اور دیگر متاثرہ علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جانی نقصان اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ نیپال کے ضلع راسووا اور دیگر متاثرہ علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر انہیں گہرا دکھ اور افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی دلی ہمدردیاں ہلاک ہونے والوں کے اہلِ خانہ اور متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں نیپال کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے،ہم متاثرہ علاقوں میں تمام افراد کی سلامتی اور خیریت کے لیے دعاگو ہیں۔