Thursday, 27 August 2026, 09:06:20 am
 
صدر اور وزیراعظم کا پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
August 26, 2026

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ نومولود بچوں کی المناک اموات انتہائی دلخراش اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے ہدایت کی کہ واقعے کے ذمہ دار ان کا تعین کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، شہباز شریف نے حکام کو واقعے کی فوری تحقیقات کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کے اسباب کا مکمل جائزہ لیا جائے اور ذمہ دار ان کا تعین کرکے ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔