Thursday, 27 August 2026, 09:11:50 am
 
راولاکوٹ میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
August 26, 2026

آزاد جموں وکشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں پاک فوج کی جانب سے شہریوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے باعث شہریوں کوعلاج معالجے اور ہسپتالوں تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پاک فوج نے راولاکوٹ میں پاک بلدیہ اڈہ پر فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا، جس میں مجموعی طور پر97 مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا۔

کیمپ کے دوران مریضوں کو مفت ادویات اورصحت سے متعلق طبی آگاہی بھی فراہم کی گئی۔

دوسری جانب ضلع باغ میں پاک فوج کے زیراہتمام مفت ویٹرنری کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا۔

ویٹرنری کیمپ میں مقامی افراد کے مویشیوں اور پالتو جانوروں کا مفت معائنہ کیا گیا اور انہیں ضروری ادویات فراہم کی گئیں۔