پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور چین کے سنکیانگ اویغور خودمختار علاقے کی کمیٹی کے پارٹی سیکرٹری ہی ژونگ یوکے درمیان ارومچی میں ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کے تعاون سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں آزمائشی منصوبے شروع کیے جا سکتے ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے پنجاب اور سنکیانگ کے درمیان اقتصادی تعاون اور دوطرفہ اشتراک عمل مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔