Thursday, 27 August 2026, 01:41:59 pm
 
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سنکیانگ میں ٹائرن وِزڈم ڈیری کمپنی کا دورہ
August 27, 2026

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سنکیانگ میں چین کے معروف ڈیری ادارے ٹائرن وِزڈم ڈیری کمپنی کا دورہ کیا۔

انہوں نے ٹائرن وِزڈم ڈیری کی پروسیسنگ سہولت کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا جہاں کمپنی کے حکام نے انہیں جامع بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ نے دودھ کی ڈیجیٹل پروسیسنگ کے نظام کا بھی مشاہدہ کیا۔

انہیں بتایا گیا کہ ٹائرن وِزڈم ڈیری چین کے مختلف علاقوں میں جدید ڈیری فارمنگ کیلئے مشہور ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ لائیو اسٹاک کے شعبے کی ترقی اور فروغ کیلئے حکومت پنجاب کے اقدامات کے مثبت نتائج برآمدہورہے ہیں۔

انہوں نے چین کے تعاون سے پنجاب میں دودھ اور ڈیری پروسیسنگ کے جدید یونٹس قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔