وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے متعلقہ محکموں کو بلوچستان میں گیس کی فراہمی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کراچی میں سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے گیس چوری، تکنیکی مسائل اور بنیادی ڈھانچے کے نقائص دور کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت عالمی بینک کے تعاون سے گیس کے شعبے میں جامع اصلاحات پر کام کر رہی ہے۔
علی پرویز ملک نے ایس ایس جی سی بورڈ کو ادارے کو مضبوط بنانے کی ہدایت کی اور موجودہ گیس سبسڈی نظام اور قیمتوں کےSlabs کا جائزہ لینے پر زور دیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ کے الیکٹرک، صنعتی صارفین اور کھاد کے کارخانوں کیلئے گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی جبکہ گھریلو صارفین کو دن میں تین مرتبہ گیس فراہم کی جا رہی ہے۔