Thursday, 27 August 2026, 09:08:38 am
 
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر "خوش آمدید" سروس کا باضابطہ آغاز
August 26, 2026

مسافروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر "خوش آمدید" سروس کا باضابطہ آغازکر دیا گیا ہے۔

وفاقی سیکرٹری دفاع ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خصوصی سہولت سروس کا افتتاح کیا۔

اسلام آباد سے مدینہ منورہ جانے والے مسافروں نے پہلی بار مِیٹ اینڈ اسِسٹ سروس "خوش آمدید " کا استعمال کیا ۔

سروس کے تحت مسافروں کو ترجیحی چیکـان، سیکیورٹی کلیئرنس میں سہولت اور ذاتی معاونت فراہم کی جائے گی۔

اس سروس کے تحت پریمئم لائونج کی سہولیات اور ایئرپورٹ پک اینڈ ڈراپ کی خدمات مختلف پیکیجز کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔