خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ساؤتھ ایئر ایئرلائن کو پشاور، کوئٹہ اور پشاور، لاہور کے درمیان پروازیں شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ نئی فضائی سروسز سے عوام، بالخصوص پشاور کے رہائشیوں کو سہولت ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ ساؤتھ ایئر کی ڈیرہ اسماعیل خان اور چترال کے ہوائی اڈوں سے پروازیں بھی نئے طیاروں کے ذریعے جلد شروع ہوں گی۔