آزاد جموں و کشمیر کے شہریوں نے عسکری قیادت کے کامیاب دورۂ تہران کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عسکری قیادت کا دورۂ تہران پاکـایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اورعلاقائی تعاون کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے۔
آزاد جموں و کشمیر کے شہریوں نے کہا کہ ایران اورامریکہ کے درمیان مفاہمت پاکستان کی مثبت سفارتی کوشش ہے، جو اس کے فعال علاقائی کردارکو ظاہرکرتی ہے ۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ عالمی تجارت اور توانائی کے تحفظ کیلئے آبنائے ہرمز میں امن و استحکام ضروری ہے ۔