فائل فوٹو
آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نے ملک کے مختلف علاقوں میں پیر تک گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے سے آنے والے سیلاب، مٹی کے تودے گرنے اور دریاؤں میں پانی کی سطح بڑھنے کے ممکنہ خطرات کا انتباہ جاری کیا ہے۔
انتباہ کے مطابق گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور آزاد جموں و کشمیر کے حساس پہاڑی علاقوں میں گلیشیئر اور برف پگھلنے، درجہ حرارت میں اضافے اور مون سون بارشوں کے باعث اچانک سیلاب اور ملبے کے بہاؤ کا خطرہ ہے۔
ادھر ملک کے بالائی علاقوں میں جمعہ تک مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ پنجاب کے بعض علاقوں میں گرج چمک اور کہیں کہیں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔