بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں قابض فورسز کی جانب سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ادھم پور۔کٹھوعہ سرحد کے قریب بِلاور کے جنگلات میں تلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔
ریاسی میں قابض فورسز نے پونی کے دور دراز علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی، جبکہ سری نگر میں بھارتی فورسز نے لال چوک اور دیگر علاقوں میں دکانوں اور سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں کی بھی تلاشی لی۔