Wednesday, 01 July 2026, 12:31:56 am
 
خواتین ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان نے نیدرلینڈز کو 37 رنز سے شکست دے دی
June 27, 2026

آج برسٹل میں خواتین کے ٹی ٹونٹی عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو سینتیس رنز سے ہرا دیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھبیس رنز بنائے۔

جواب میں نیدرلینڈز کی پوری ٹیم اٹھارہ اوورز میں نواسی رنز پر آؤٹ ہو گئی۔