Tuesday, 23 June 2026, 01:58:06 am
 
عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ، میکسیکو نے جنوبی کوریا کو ایک گول سے ہرا دیا
June 19, 2026

میکسیکو کے شہر زاپوپان میں عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں میکسیکو نے جنوبی کوریا کو ایک گول سے ہرا دیا۔جنوبی کوریا کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔

اس سے پہلے لاس اینجلس میں کھیلے گئے ایک میچ میں سوئٹرز لینڈ نے بوسنیا ہرزیگووینا کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی جبکہ کینیڈا کے شہر وینکوور میں کینیڈا نے قطر کو چھ گول سے ہرا دیا۔ قطر کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔