Thursday, 25 June 2026, 11:33:20 pm
 
عالمی کپ فٹبال:جنوبی افریقہ، میکسیکو اور برازیل نے گروپ میچ لیے
June 25, 2026

عالمی کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے گروپ اے کے ایک میچ میں جنوبی افریقہ نے جنوبی کوریا کو ایک گول سے ہرا دیا۔ جنوبی کوریا کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔

ایک اور میچ میں میکسیکو نے جمہوریہ چیک کے خلاف تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔

گروپ بی کے ایک میچ میں سوئٹزرلینڈ نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔

گروپ بی کے دوسرے میچ میں بوسنیا ہرزیگووینا نے قطر کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

گروپ سی کے ایک میچ میں برازیل نے سکاٹ لینڈ کو تین صفر سے ہرا دیا۔ سکاٹ لینڈ کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔

اسی گروپ کے دوسرے میچ میں مراکش نے ہیٹی کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔