Wednesday, 01 July 2026, 12:26:41 am
 
خواتین ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان اور نیدرلینڈ آج آمنے سامنے
June 27, 2026

خواتین کے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا اگلا میچ آج برسٹل میں نیدرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

میچ دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگا۔

آج کھیلے جانے والے دیگر دو میچوں میں آئرلینڈ کا مقابلہ اسی مقام پر ویسٹ انڈیز سے ہوگا، جبکہ انگلینڈ کی خواتین ٹیم اوول میں نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کے مدمقابل ہوگی۔

گزشتہ رات مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی خواتین ٹیم نے سکاٹ لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔