Wednesday, 30 April 2025, 11:25:34 am
 
اسرائیلی فوج کے محصورین غزہ پر حملے جاری،مزید45 شہید
April 24, 2025

اسرائیلی فوج نے محصور غزہ میں اپنے مسلسل حملوں میں مزید پینتالیس فلسطینیوں کو شہید اور    سو سے زائد کو زخمی کردیا ہے۔

آج ایک فلسطینی پناہ گاہ پر اسرائیل کے فوجی حملوں میں تین بچوں سمیت بیس فلسطینی شہید ہوگئے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں نے بارہ سالہ نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا۔

اسرائیلی آبادکاروں نے پانچ فلسطینیوں کو گولی ماردی اور مغربی کنارے میں Bardala گائوں میں ان کی زمینوں اور عمارتوں کو نذرآتش کردیا۔