اقوام متحدہ کے انسانی امدادی امور کے رابطہ دفتر نے غزہ میں امدادی کارروائیوں میں اسرائیلی رکاوٹوں پرتشویش کااظہارکیا ہے ۔اقوام متحدہ کے ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ اسرائیل کے بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہوں پرجاری فضائی حملوں سے بڑے پیمانے پر اموات ہوئی ہیں۔اقوام متحدہ کے دفتر نے کہا کہ غزہ کو اکتوبر 2023میں اسرائیلی کی جانب سے شروع کی گئی جنگ میں اس وقت شدید ترین انسانی بحران کا سامنا ہے ۔