Friday, 29 March 2024, 01:54:52 am
ای سی سی نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی
March 27, 2023

 کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کورونا وائرس کے علاج معالجے کیلئےREMDESIVIR ٹیکے کی قیمت نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ آج اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے119 ادویات کی قیمتیں بڑھانے کیلئے وزارت صحت کی سمری موخر کر دی۔کمیٹی نے ریکوڈک منصوبے کے تنازع کے حل میں بلوچستان حکومت کے حصے کی رقم کیلئے مالی سہولت کا انتظام کرنے کی بھی منظوری دی اور خزانہ ڈویژن کو ہدایت کی کہ 65 ارب روپے کی مختصر مدت کی مالی سہولت کیلئے گزشتہ برس31 مارچ سے30 دسمبر کے عرصے کیلئے منافع کی ادائیگی کا بندوبست کرے۔