Sunday, 11 May 2025, 02:02:22 am
 
پاکستان ، بھارت کا فوری جنگ بندی پر اتفاق
May 10, 2025

پاکستان اور بھارت نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔

اس بات کا اعلان نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ایکس پر کیا۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سا  لمیت پر سمجھوتہ کیے بغیر خطے میں امن و سلامتی کے لیے کوششیں کی ہیں۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈٹرمپ نے بھی ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ امریکہ کی ثالثی سے رات بھر ہونے والے مذاکرات کے بعد جنگ بندی معاہدہ طے پاگیا ہے۔

انہوں نے دونوں ملکوں کو سمجھ بوجھ اور بصیرت سے کام لینے پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے اس معاملے پر توجہ دینے پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے بھی کہا کہ وہ اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس دونوں ملکوں کی اعلی قیادت کے ساتھ رابطے میں رہے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ مختلف امور پر مذاکرات ایک غیر جانبدار مقام پر ہونگے۔